جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے تحت 43 حلقوں میں ووٹنگ کا عمل آج صبح سات بجے سے جاری ہے

پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی نے ڈی ڈی سی انتخابات سے متعلق ایک ٹویٹ کیا ہے۔ محبوبہ مفتی نے لکھا کہ : 2002 میں بی جے پی کے سینئر رہنما اٹل بہاری واجپئی جی نے جموں و کشمیر میں آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کا وعدہ کیا تھا۔ اور 2020 میں بھی یہی بی جے پی میونسپل سے لے کر ڈی ڈی سی تک کے ہر انتخابات میں ہیرا پھیری اور دھاندلی کو یقینی بنانے کے لئے پوری کوشش کر رہی ہے۔

ووٹنگ کے دوران دلچسپ مناظر بھی دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ ضلع ادھم پور کے پنچاری حلقہ میں ایک جوڑے نے بھی اپنے ووٹ کا استعمال کیا۔ دولہا اور دولن سیدھے ووٹ ڈالنے پولنگ مرکز پر پہنچ گئے اور ووٹ ڈالا۔

ونچھ کے سُرنکوٹ پولنگ مراکز میں 110 سالہ شخص محمد سخی نے اپنے ووٹ کا استعمال کیا۔

 

Courtesy: ETV Bharat

The submit جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے تحت 43 حلقوں میں ووٹنگ کا عمل آج صبح سات بجے سے جاری ہے appeared first on Kupwara Times.

Source by [author_name]