وہائٹ ہاوز میں صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ‘بھارت ۔ چین سرحدی تنازعہ کے چلتے وزیراعظم نریندر مودی ‘اچھے موڈ’ میں نہیں ہیں۔’
بھارت اور چین کے مابین سرحدی تنازعہ پر ثالثی کی اپنی پیشکش کا اعادہ کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ‘میں نے نریندر مودی سے بات کی، جبکہ وہ بھارت ۔ چین سرحدی تنازعہ پر ‘اچھے موڈ’ میں نہیں ہیں۔’
وائٹ ہاوز میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ‘بھارت اور چین کے درمیان ‘بڑا تنازعہ’ چل رہا ہے جبکہ مجھے بھارت میں بہت پسند کیا جاتا ہے اور میں مودی کو پسند کرتا ہوں، مجھے آپ کا وزیراعظم پسند ہے، وہ ایک شریف انسان ہیں۔’
ٹرمپ نے مزید کہا کہ 1.four بلین آبادی پر مشتمل دونوں ممالک کے درمیان سرحدی تنازعہ چل رہا ہے جبکہ دونوں ممالک طاقتور فوج کے حامل ہیں۔
واضح رہے کہ بھارت ۔ چین کی افواج کے درمیان تازہ کشیدگی کے بیچ ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ دونوں ممالک کے درمیان مصالحت کرانے کے لیے تیار ہیں۔ ٹرمپ اس سے پہلے بھی مسئلہ کشمیر پر بھارت پاکستان کے درمیان مصالحت کی پیشکش کی تھی لیکن نئی دہلی نے اس تجویز کو مسترد کردیا تھا۔ https://www.kupwaratimes.org/
بھارت نے مصالحت کرانے کی امریکی صدر کی پیشکش پر محتاط ردعمل ظاہر کیا ہے۔
بھارت نے کہا کہ وہ چین کے ساتھ سرحدی تنازعہ کی پرامن یکسوئی کے لیے سرگرم ہے جبکہ امریکی صدر ٹرمپ کی پیشکش پر نئی دہلی کا ردعمل محتاط رہا۔ امریکی صدر نے دو بڑے ایشیائی ملکوں کے درمیان ثالثی کی پیشکش کی ہے تاکہ کئی دہوں سے جاری ان کے تنازعہ کی یکسوئی ہوجائے۔ ترجمان وزارت امور خارجہ انوراگ سریواستو نے کہا کہ بھارت ۔چین باہم مشغول ہیں، یہ ردعمل امریکی صدر کی پیشکش کو عملاً مسترد کردینے کے کے تناظر میں دیکھا جارہا ہے۔
( ای ٹی وی بھارت)
The put up وزیراعظم نریندر مودی اچھے موڈ میں نہیں ہیں appeared first on Kupwara Times.
More Stories
Bureaucracy fails good governance in J&K: Altaf Bukhari
NC leader Choudhary Ramzan refutes reports of fielding proxy candidates in DDC elections
MeT predicts Precipitation of low intensity from Jan 22