ووٹ نہ ڈالنا گناہ کے برابر مقامی ووٹر جنوبی کشمیر کے کولگام علاقے کنڈ میں تیسرے مرحلے کی ووٹنگ جاری ہے۔
صبح سویرے سے ہی مقامی لوگ پولنگ مرکز پر اپنا ووٹ دینے کے لیے آئے۔

ووٹرز نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ووٹ نہ ڈالنا ایک گناہ کے برابر ہیں۔ سارہ نامی ایک بزرگ خاتون نے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ ووٹ اس لیے ڈال رہی ہیں تاکہ وہ گناہ میں شامل نہ ہو۔

بقول ان کے ووٹ نہ ڈالنا گناہ کے برابر ہیں۔ ان کے مطابق آج تک انہں ووٹ ڈالنے سے کوئی فائدہ نہیں ہوا۔

وہیں ایک اور خاتوں نے بات کرتے ہوئے کہا کہ ووٹ ڈالنا فرض ہے، تاہم آج تک ہمیں کوئی فائدہ نہیں ملا۔ مقامی نوجوان نے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے علاقے میں اپنا نمائندہ چنتے ہیں اور اس سے علاقے کی تعمیر و ترقی ہوگی۔

 

The publish ووٹ نہ ڈالنا گناہ کے برابر مقامی ووٹر جنوبی کشمیر appeared first on Kupwara Times.

Source by [author_name]