جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے تحت 43 حلقوں میں ووٹنگ کا عمل آج صبح سات بجے سے جاری ہے۔

                                                                                                             کپواڑہ میں ووٹنگ کا عمل جاری

 

جموں و کشمیر میں صبح نو بجت تک ووٹنگ کی شرح 6.61 درج کی گئی۔ کشمیر صوبے ووٹنگ کی شرح 3.23 رہی جبکہ جموں صوبے میں 10.36 فیصد رپورٹ کی گئی۔

 

جموں و کشمیر میں پہلی بار انتخابات کے دوران سرینگر کے پولنگ مراکز کی ڈرون  کے ذریعے نگرانی کی جارہی ہے۔

مغربی پاکستانی مہاجر بھی پہلی بار جموں و کشمیر میں ہو رہے ڈی ڈی سی انتخابات میں ووٹ ڈال رہے ہیں۔ جموں میں مغربی پاکستانی رفیوجی ایکشن کمیٹی کے صدر لامبا رام گاندھی نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کی۔

 

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے گنستان بلاک میں ڈی ڈی سی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے ووٹ ڈالے جارہے ہیں۔ گنستان پولنگ مرکز میں پولنگ ایجنٹس کی جانب سے بییلٹ باکس ہائی جیک کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے شانگس حلقے میں ووٹنگ کا عمل جاری ہے۔ تاہم شدید سردی کے باعث پولنگ مراکز میں ووٹرز کی تعداد کم دیکھنے کو مل رہی ہے۔

ادھمپور کے پنچاری اور چنینی حلقوں میں 18 امیدوار میدان میں اترے ہیں۔ دونوں حلقوں میں ووٹنگ جاری ہے اور رائے دہندگان کا کہنا ہے کہ انہوں نے ترقی کے لیے ووٹ ڈالا ہے۔

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے دو حلقوں گھنستان اور نوگام میں ووٹنگ کا عمل جاری ہے۔ شدید سردی اور دھند کے باوجود ووٹرز اپنی رائے دہندگی کا استعمال کر رہے ہیں۔ لوگ لمبی قطاروں میں نظر آرہے ہیں

جموں ضلع کے بلبہاول برہمنہ میں پانچ امیدوار  ڈی ڈی سی انتخابات کے دورسرے مرحلے میں اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔دوسرے حلقوں کی طرح جموں میں بھی ووٹنگ کا عمل جاری ہے۔

جموں و کشمیر میں پہلی بار منعقد کیے جانے والے ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل (ڈی ڈی سی) کے انتخابات، پنچایتی اور بلدیاتی اداروں کے ضمنی انتخابات کے دوسرے مرحلے کی ووٹنگ جاری ہے۔

ڈی ڈی سی، پنچایتی اور بلدیاتی اداروں کے ضمنی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے 43 انتخابی حلقوں میں آج ووٹنگ عمل میں لائی جارہی ہے جس میں 25 حلقے کشمیر کے ہیں جبکہ 18 حلقے جموں کے ہیں۔

جموں و کشمیر انتظامیہ کی جانب سے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر جنوبی کشمیر کے دو اضلاع پلوامہ اور شوپیاں میں انٹرنیٹ سروس معطل کر دی گئی ہے۔

Courtesy: ETV Bharat

The put up ڈی ڈی سی انتخابات کا دوسرا مرحلہ: لائیو اپڈیٹس appeared first on Kupwara Times.

Source by [author_name]